ہومانٹرنیشنلاسرائیل کی ایران کے شہر اصفہان پر حملے کی کوشش ناکام

اسرائیل کی ایران کے شہر اصفہان پر حملے کی کوشش ناکام

اسرائیل کی ایران کے شہر اصفہان پر حملے کی کوشش ناکام

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایرانی آرمی کے اعلی افسر میہن دوست نے کہا کہ صوبے کے مشرقی علاقے میں کوئی مشکوک چیز فضا میں دیکھی گئی جس کے بعد دفاعی سسٹم نے اس پر فائرنگ کردی۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، صوبہ اصفہان کے نواحی علاقوں میں علی الصبح 4 بجے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ اصفہان کی فضاوں میں مشکوک اشیاء نمودار ہونے پر دفاعی سسٹم کی جانب سے فائرنگ کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ذرائع نے کہا کہ تاحال ان مشکوک اشیاء کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ دوسری طرف تبریز میں بھی فضا میں مشکوک چیز دیکھنے کے بعد دفاعی سسٹم کی جانب سے فائرنگ کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ایرانی حکام کی جانب سے موصول اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کسی قسم کو نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ایئرپورٹ پر اسرائیل کے میزائل اور ڈرون حملے کے بعد ایران نے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کردیا۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی میزائل اصفہان شہر کے فوجی اڈے پر لگا ہے جبکہ ایرانی حکام نے ملک کے کسی بھی حصے میں اسرائیلی میزائل گرنے کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل نے کواڈ کاپٹر اڑانے کی ناکام کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران میں حملوں کی اطلاع پر فی الحال کوئی بیان نہیں دے سکتے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل