اگلے محاذ پر موجود روسی صحافی یوکرینی ڈرون حملے میں ہلاک
ماسکو (صداۓ روس)
روسی میڈیا آؤٹ لیٹ ایزویسٹیا کے نمائندے سیمیون ایرمین 19 اپریل کو خصوصی فوجی آپریشن زون میں یوکرین کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے. روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ سیمیون ایرمین کی موت میں ملوث تمام افراد کی شناخت کی جائے گی، اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا. تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا روسی فیڈریشن کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین کی ہدایات پر تفتیش کار روسی صحافی کے قتل میں ملوث افراد کی شناخت اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ محکمہ نے صحافی کے اہل خانہ اور دوستوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔
موصول اطلاعات کے مطابق سیمیون ایرمین کی موت 19 اپریل کو ہوئی، ان کی عمر 42 سال تھی۔ ان کی موت ایک رپورٹ کی فلم بندی کے دوران یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوئی۔ فروری 2022 میں روس کے خصوصی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے اس صحافی نے محاز کے زون میں کام کیا۔