لاہور (صداۓ روس)
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں لاہور میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل لاہور جوش و خروش سے شریک ہوئے ، لاہور کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں خواتین ، طالبات اور بچوں نے بھی شرکت کی-
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین سے ظالم اسرائیل کے انخلاء تک احتجاج جاری رکھے گی ۔ ہماری ہر سرگرمی اہل غزہ کے نام ہے۔بیت المقدس امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔