ہومتازہ ترینروس کے نائب وزیر دفاع کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار...

روس کے نائب وزیر دفاع کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

روس کے نائب وزیر دفاع کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اعلان کیا کہ روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو رشوت خوری کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر دفاع سرگئی شوئیگو کو گرفتاری کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایوانوف نے شوئیگو کی قیادت میں ایک توسیعی وزارتی اجلاس میں حصہ لیا جس میں متعدد سینئر روسی حکام اور اعلیٰ فوجی کمانڈر شامل تھے۔ کمیٹی نے معاملے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن اس نے کہا کہ ایوانوف پر بڑے پیمانے پر رشوت لینے کا شبہ ہے۔ روسی پینل کوڈ کی متعلقہ شق کے مطابق جس کا حوالہ کمیٹی نے دیا ہے، ایسی رشوت میں کم از کم 1 ملین روبل کی رقم شامل ہوتی ہے۔ اگر الزام ثابت ہوا تو ایوانوف کو 15 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے ایوانوف طویل عرصے سے ملک کے توانائی اور تعمیراتی شعبوں سے وابستہ رہے ہیں اور کئی اعلیٰ سرکاری کمپنیوں میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے 2013 اور 2016 کے درمیان فوجی تعمیراتی ٹھیکیدار کی قیادت کی، ایک کمپنی جس کا بنیادی مقصد فوجیوں کے لیے رہائشی مکانات بنانا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل