کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردئیے
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر کولمبیا نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی اقدامات پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کردیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق کولمبیا کے صدر غزہ میں کارروائیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سخت ناقد رہے ہیں۔ کولمبیا کے صدر نے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کی بھی درخواست کی ہے۔
یاد رہے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی نہتی عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف دنیا کے متعدد ممالک نے یا تو اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دئیے ہیں یا اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جنگی پالیسی سے دستبردار ہو جائے.