ہماری پابندیاں روس کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہیں، برطانیہ
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایک سینئر برطانوی رکن پارلیمنٹ اور ٹریژری سلیکٹ کمیٹی کی سربراہ ہیریئٹ بالڈون نے اعتراف کیا ہے کہ روس پر پابندیاں کام نہیں کر رہی ہیں، کیونکہ روس کی معیشت مغربی ممالک کے مقابلے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ ہیریئٹ بالڈون نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ پابندیاں روس کو کمزور کرنے میں ناکام رہی ہیں کیونکہ ماسکو نے ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر ایک عمومی اتفاق رائے ہے کہ پابندیاں ارادے کے مطابق کام نہیں کر رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے برطانوی پابندیاں روسی معیشت کے لیے حقیقی پریشانی کا باعث نہیں ہیں.
برطانوی ایم پی نے اس ماہ کے شروع میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین پیشن گوئی کا حوالہ دیا۔ ہیریئٹ بالڈون نے پیش گوئی کی ہے کہ روس کی معیشت اس سال 3.2 فیصد بڑھے گی – جو امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے زیادہ ہے۔