روس برطانیہ کی فوجی تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، روسی وزارت خارجہ
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ اگر لندن کی دھمکیاں سچ ثابت ہوئیں اور کیف روسی سرزمین پر برطانوی ہتھیاروں سے حملے کرنے میں کامیاب ہوا تو روس کو یوکرین میں اور اس ملک سے باہر برطانوی تنصیبات پر حملہ کرنے کا حق ہے۔ زاخارووا نے کہا اگر اس طرح کی دھمکیوں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو روس اس کے مطابق جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یعنی یوکرین میں اور اس کی سرحدوں سے باہر واقع برطانوی تنصیبات کو اہداف کے طور پر شمار کرنا اور فوجی تنصیبات، ہتھیار وغیرہ کو تباہ کرنا ہمارا حق ہوگا.
انہوں نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کے اس تبصرے کا ذکر کیا کہ لندن نے کیف حکومت کے لیے روسی سرزمین پر حملوں کے لیے برطانوی ہتھیاروں کی فراہمی یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے، ماریا نے اسے بالکل پاگل پن قرار دیا۔ زاخارووا نے کہا کہ یہ بیان نہ صرف احمقانہ ہے، بلکہ غیر منطقی بھی ہے، کیونکہ خود برطانیہ نے لفظی طور پر اس کے برعکس بیان کیا تھا، کہ برطانیہ روس کے اندر حملوں کی حمایت نہیں کرتا.