ہومتازہ ترینروس میں ٹویوٹا کار پلانٹ پر اب روسی کاریں تیار ہوں گی

روس میں ٹویوٹا کار پلانٹ پر اب روسی کاریں تیار ہوں گی

روس میں ٹویوٹا کار پلانٹ پر اب روسی کاریں تیار ہوں گی

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے قائم مقام وزیر صنعت و تجارت ڈینس مانتوروف نے کہا کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں قائم ایک پلانٹ جو پہلے جاپانی کار ساز کمپنی ٹویوٹا کا تھا، روسی اعلیٰ درجے کی کار ساز کمپنی اورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ برانڈ روسی صدر کے لیے لیموز بنانے کے لیے مشہور ہے۔ مانتوروف نے مزید کہا کہ پلانٹ میں پیداوار موجودہ سال کے اختتام سے پہلے شروع ہو جائے گی۔ یاد رہے ٹویوٹا نے 2022 میں پلانٹ بند کر دیا اور ماسکو کے خلاف یوکرین سے متعلقہ پابندیوں کی وجہ سے روسی مارکیٹ چھوڑ دی تھی۔ یہ تنصیب جس نے کیمری اور آر اے وی فور ماڈل تیار کیے بعد میں سینٹرل سائنٹیفک ریسرچ آٹوموبائل اینڈ آٹوموٹیو انجن انسٹی ٹیوٹ کو فروخت کر دیا گیا، جسے مختصراً نامی کہا جاتا ہے، جو اورس برانڈ کا مالک ہے۔ اس ہی طرح 2022 میں انسٹی ٹیوٹ نے روسی کار ساز کمپنی آوتوواز میں فرانسیسی کار ساز کمپنی رینالٹ کا کنٹرولنگ حصص بھی حاصل کیا۔

اورس لگژری گاڑیوں کی ایک قسم ہے جو ایک دہائی قبل روسی حکام کے زیر استعمال زیادہ تر غیرملکی ساختہ کاروں کے بیڑے کو تبدیل کرنے کے مقصد سے بنائی گئی تھی۔ اس برانڈ کا آغاز مئی 2018 میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے افتتاح کے موقع پر ہوا۔ روسی صدر نے ماسکو میں اپنی افتتاحی تقریب کے دوران بھی اس ہی لگژری گاڑی کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل