ہومتازہ ترینروس اسلامک ورلڈ: بین الاقوامی کازان فورم 2024 کا آغاز

روس اسلامک ورلڈ: بین الاقوامی کازان فورم 2024 کا آغاز

روس اسلامک ورلڈ: بین الاقوامی کازان فورم 2024 کا آغاز

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
آج کازان میں انٹرنیشنل اکنامک فورم روس – اسلامک ورلڈ: کازان فورم 2024 کا آغاز ہوا۔ تاتارستان کے وزیر اعظم الیکسی پسوشین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ہم فورم کی 15ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور ان سالوں میں ہم نے روس اور اسلامک ورلڈ تعلقات کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ وزیراعظم تاتارستان نے کہا کہ روس اسلامک ورلڈ: بین الاقوامی کازان فورم کے ذریعے باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ خوشحالی کی خواہش پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ اسلامی دنیا ہمیشہ روس کے لیے دنیا کے اہم ترین اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک رہی ہے اور رہے گی۔ حالیہ برسوں میں، ہمارے کاروباری تعلقات بتدریج بڑھ رہے ہیں. پیسوشین نے کہا ہم آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ یہ انٹرنیشنل روس – اسلامک ورلڈ کازان فورم تقریباً ایک ہفتے تک – 14 سے 19 مئی تک جاری رہےگا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران کازان تجارتی، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی، کو مضبوط کرنے کا پلیٹ فارم بن جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فورم ہمارے ملک اور اسلامی تعاون تنظیم کی ریاستوں کے درمیان سماجی اور ثقافتی تعلقات بڑھانے میں مدد دے گا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل