ہومتازہ ترینروسی صدر دو روزہ دورے پر چین کے شہر بیجنگ پہنچ گئے

روسی صدر دو روزہ دورے پر چین کے شہر بیجنگ پہنچ گئے

روسی صدر دو روزہ دورے پر چین کے شہر بیجنگ پہنچ گئے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے اس دو روزہ دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی. روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعرات کو بیجنگ کے دورے کے دوران کہا کہ روس اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات کو کسی دوسرے ملک کے خلاف خطرہ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

روسی رہنما نے ان خیالات کا اظہار چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس ماہ اپنی پانچویں صدارتی مدت کے لیے حلف اٹھانے کے بعد یہ دورہ صدر پوتن کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ صدر پوتن نے کہا کہ یہ بالکل اہم ہے کہ روس اور چین کے تعلقات ایڈہاک رابطے نہیں ہیں اور ان کا مقصد کسی کے خلاف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معاملات میں ہمارا تعاون بین الاقوامی سطح پر استحکام کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ ہم مل کر انصاف کے اصولوں اور کثیر قطبی حقائق اور بین الاقوامی قانون پر مبنی جمہوری عالمی نظام کا دفاع کرتے ہیں۔

صدر پوتن کا یہ دورہ ایک طرف روس اور چین اور دوسری طرف نیٹو کے درمیان غیر معمولی تناؤ کے درمیان ہوا ہے، جب کہ مغربی حکومت ماسکو اور بیجنگ پر جارحیت اور جبر کا الزام لگا رہی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل