ہومتازہ ترینخارکوف شہر پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روسی صدر

خارکوف شہر پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روسی صدر

خارکوف شہر پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روسی صدر

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین کے شہر خارکوف پر قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جو روسی سرحد کے قریب ہے۔ واضح رہے ماسکو کی افواج حالیہ دنوں میں اس علاقے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ چین کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران ہاربن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے خارکوف ریجن میں روس کی کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو منصوبہ بندی کے مطابق سختی سے کام کرکے میدان جنگ میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

جب وہاں روس کے اہداف کے بارے میں پوچھا گیا تو صدر پوتن نے کہا کہ علاقے میں حالیہ لڑائی کا ذمہ دار یوکرین ہے کیونکہ وہ بدقسمتی سے بیلگوروڈ سمیت سرحدی علاقوں میں رہائشی بلاکس پر گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہے جس سے وہاں عام شہری مر رہے ہیں۔ یاد رہے روسی افواج نے گزشتہ ہفتے خارکوف کے علاقے میں جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے یوکرائنی فوجیوں کو پیچھے دھکیل دیا اور متعدد سرحدی بستیوں پر قبضہ کر لیا۔ اس ہی تناظر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آنے والے تمام غیر ملکی دورے منسوخ کر دیے اور یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکوف کا سفر کیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل