ہومپاکستانپاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے وفد کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ،...

پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے وفد کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت

پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے وفد کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت

یوگنڈا(صداۓ روس)
پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے ایک پندرہ رکنی قیادت کے نمائندہ وفد نے ایرانی صدر جناب ابراہیم رئسی اور وزیر خارجہ حسین امیر کی ناگہانی اور المناک وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا ۔ اس وفد کی قیادت شیخ رشید احمد چئرمین اور جنرل سیکریٹری محمود ہارون نے کی. ایرانی سفارت خانے میں تعزیت کی غرض سے جانے والے اس پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے وفد میں شکیل احمد وائس چئرمین , خالد ساقی , امین ا حمد ,محمد مقدر جائنٹ سیریٹری, آغا اسلم میڈیا کوریڈینیٹر , عابد علی زین سیکریزٹری اطلاعات , فہد حمید , عمران خان , زعیم احمد اور فیصل پاشا شامل تھے ۔

اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمود ہارون نے تعزیت نامہ ایرانی سفیر جناب ماجد سفار کی خدمت میں پیش کیا ۔ شیخ رشید احمد چئرمین پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے ۔ پاکستان کے وفد کے تمام ارکان نے فرداؓ فرداؓ اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں مولانا شکیل احمد مرحومین کے لۓ دعا ۓ خیر کی ۔ ایرانی سفیر ماجد سفار نے پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا اور پاکستانی کمیونٹی کے برادرانہ جزبہ خیرسگالی کو بے حد سراہا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل