ہومپاکستانصدر پوتن نے انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ کوریڈورمیں پاکستان کو مدعو کیا، پاکستانی...

صدر پوتن نے انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ کوریڈورمیں پاکستان کو مدعو کیا، پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی

صدر پوتن نے انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ کوریڈورمیں پاکستان کو مدعو کیا، پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی

سینٹ پیٹرزبرگ (اشتیاق ہمدانی)
سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم پر اشتیاق ہمدانی کے ایک سوال کے جواب میں روس میں متعین پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے کہا کہ ہماری یہاں بہت سی ملاقاتیں ہوئی ہیں، سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم ایک بہت ہی بڑا فورم ہے اور دنیا بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ یہاں آئے ہوئے ہیں، خاص کر بزنس مین، آئی ٹی پروفیشنل، سائبر سیکورٹی سے تعلق رکھنے والے بہت سے لوگ یہاں اس فورم میں شریک ہیں. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے ہماری یہ ہی کوشش ہے کہ جو آئندہ انٹر گوورمنٹل کمیشن روس آ رہا ہے اس کے لئے ہم راہ ہموار کریں، اور جتنا ہو سکے ہم تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون کو بڑھائیں. پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس توانائی پر ہی ہوگا، باہمی روابط کے فروغ پر ہوگا. جو کے ان کے بھی مفاد میں اتا ہے. انہوں نے کہا جیسا کہ روسی صدر نے انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ کوریڈور کی بات کی ہے اور اس میں انہوں نے پاکستان کو بھی مدعو کیا ہے. سفیر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان اس میں کیسے شرکت کر سکتا ہے، اس حوالے سے ہماری ان سے بات چیت جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم تجارت کو مزید بڑھا لیں گے. انہوں نے بتایا کہ ابھی پاک روس تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور آنے والے دنوں میں ہم اسے اور بڑھانے کی کوشش کریں گے.

سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ جب سے میری یہاں تعیناتی ہوئی ہے ستمبر سے اور یہاں میری اعلی روسی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، تو میں دیکھا یہاں ان کو بہت یقین ہے اور ان کی خواہش ہے کہ پاکستان سے تعلقات بڑھائے جائیں، تاریخ کی باتیں بہت پیچھے رہ جائیں. ان کا کہنا تھا کہ روسیوں کو لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل