ہومتازہ ترینروس یوکرینی جیٹس رکھنے والے نیٹو فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے...

روس یوکرینی جیٹس رکھنے والے نیٹو فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے تیار

روس یوکرینی جیٹس رکھنے والے نیٹو فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے تیار

ماسکو (صداۓ روس)
روسی سٹیٹ ڈوما ڈیفنس کمیٹی کے چیئرمین آندرے کارتاپولوف نے خبردار کیا ہے کہ ایسے ایف سولہ لڑاکا طیارے جو کسی بھی نیٹو کے فوجی اڈے پر موجود ہیں اور اگر وہ ماسکو کی افواج کے خلاف جنگی مشنوں میں حصہ لیتے ہیں تو وہ روسی فوج کے لیے جائز اہداف ہوں گے. واضح رہے روسی حکام کی جانب سے یہ تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کیف اپنے مغربی حمایتیوں سے امریکی ساختہ لڑاکا طیاروں کی پہلی ڈیلیوری حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے، اور اس کے ساتھ ہی یوکرین کے پائلٹوں کو انہیں اڑانے کی تربیت دی گئی ہے۔

ریا نووستی کو ایک بیان میں کارتاپولوف نے واضح کیا کہ اگر ایف سولہ طیاروں کو ان کے مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا یا انہیں یوکرین منتقل کرنے کے ارادے سے غیر ملکی ایئربیسز میں ذخیرہ میں رکھا جاتا ہے، جہاں وہ ہتھیاروں سے لیس ہوں گے اور ان طیاروں کو یوکرائنی ہوائی اڈوں سے اڑایا گیا تو روس نیٹو ممالک کے خلاف کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دے گا اور انہیں نشانہ بنائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل