ہومتازہ ترین17 سال بعد بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا-

17 سال بعد بھارت نے ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا-

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

بھارت نے 17 سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا- بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ کوہلی 76، اکشر 47 اور شیوام دوبے 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل میچ سنسی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دیکر جیت گیا اور عالمی چیمپئن بن گیا۔

بارباڈوس میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

اس سے پہلے بارباڈوس میں کھیلے جارہے میگا ایونٹ کے فائنل میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر ایڈن مرکرام الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی۔

بھارتی ٹیم کے 23 رنز کے مجموعی اسکور پر یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرگئیں، کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے رشبھ پنت بھی کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ پھر بھارت کو تیسرا نقصان تب ہوا جب مڈل آرڈر بیٹر سوریا کمار یادو آئے مگر وہ بھی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل نے بہترین کمبینیشن کا مظاہرہ کیرتے ہوئے 54 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنرشپ کی اور بھارت کا اسکور 106 تک پہنچایا مگراکشر پٹیل31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

پھر ویرات کوہلی نے بھارتی مڈل آرڈر بلے باز شیوم ڈوبے کے ساتھ پانچویں وکٹ کی شراکت کے دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ویرات کوہلی 19ویں اوور میں 76 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پہلی اننگز کے آخری اوور میں شیوم ڈوبے 27 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ رویندرا جاڈیجا 2 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے۔ ہاردک پانڈیا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

کیشو مہاراج نے 2، کگیسو ربادا، مارکو جانسن اور آنرخ نورکیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی بیٹنگ
بھارت کے 177 رنز کے ہدف میں جنوبی افریقا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی دو وکٹیں 12 رنز پر گر گئیں۔

کوئنٹن ڈی کک اور ٹرسٹن ٹبس نے تیسری وکٹ پر 58 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ٹرسٹن ٹبس 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے تیز اننگز کھیلیں اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کوئنٹن ڈی کک 39 رنز بناکر کلدیپ کو کیچ دے بیٹھے تاہم کلاسن نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 27 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

میچ کا سنسنی خیر آخری اوور شروع ہوا جہاں جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 16 رنز درکار تھے تاہم ہاردک پانڈیا کی گیند پر سوریا کمار یادیو نے ملر کا باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑا۔ اگلی گیند پر 4 رنز بنے پھر تیسری پر ایک رن بن سکا۔ چوتھی گیند پر بھی ایک رن آیا، اگلی وائیڈ بال ہوئی جس کے بعد پانچویں گیند پر ربادا کیچ آؤٹ ہوئے اور اس طرح انڈیا 17 سال بعد دوسری بار سنسنی خیز مقابلے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کا فاتح بن گیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل