روسی فوج روزانہ کی بنیاد پر ایک کلومیٹر پیش قدمی کر رہی ہے، ماہرین
ماسکو (صداۓ روس)
فوجی ماہر آندرے ماروچکو نے بتایا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں روسی فوجی روزانہ مختلف فرنٹ لائن علاقوں میں 1 کلومیٹر تک پیش قدمی کر رہے ہیں۔ روسی فوجی ماہر نے روس کی یوکرین میں جاری فوجی مہم کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے فوجیوں کی پیش قدمی کے بارے میں بات کریں، تو یہ مختلف فرنٹ لائن علاقوں میں 1 کلومیٹر تک مختلف طریقے سے آگے بڑھتی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں کہیں ہماری فوج کے دستے آگے بڑھ رہے ہیں اور کہیں انہوں نے اپنے فوجی دستوں کو روک رکھا ہے. انہوں نے کہا کہ جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے، یوکرین کے افسران سواتوو-کریمنایا اور کوپیانسک کے فرنٹ لائن علاقوں میں روسی افواج کی کامیابی کو تسلیم کرتے ہیں۔
آندرے ماروچکو نے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مخالف فوج تسلیم کرتی ہے کہ ہماری فوجج نے اسٹیلماخوفکا، سنکووکا اور پیٹروپاولوکا کے قریب کافی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جبکہ روسی فوج کی پیشقدمی ہر گذرتے روز کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے.