ہومتازہ ترینروسی افواج نے سومی میں دو امریکی ساختہ ہمارس راکٹ لانچرز تباہ...

روسی افواج نے سومی میں دو امریکی ساختہ ہمارس راکٹ لانچرز تباہ کر دئیے

روسی افواج نے سومی میں دو امریکی ساختہ ہمارس راکٹ لانچرز تباہ کر دئیے

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے جمعہ کو اطلاع دی کہ روسی افواج نے سومی کے علاقے میں دو امریکی ساختہ ہمارس ملٹیپل راکٹ لانچ سسٹم اور ان ہتھیاروں کے لیے دو اضافی یونٹس کو تباہ کر دیا۔ جاری بیان میں کہا کہ روس کی وزارت دفاع نے ڈیٹا ریکارڈرز پر مبنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں سومی ریجن میں میروپولی کے علاقے میں امریکی ساختہ ہمارس ملرس کی تباہی کو دکھایا گیا ہے جو کورسک کے علاقے پر گولہ باری کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے امریکی ہمارس متعدد راکٹ لانچروں کی خفیہ پوزیشنوں پر دو میزائل حملے کیے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ حملوں میں یوکرینی فوج کے زیراستعمال امریکی ساختہ دو ہمارس ملرس ایک ٹرانسپورٹر لوڈر گاڑی اور ہمارس ملرس کے لیے گولہ بارود کے دو اضافی پیک (12 راکٹ) تباہ ہوگئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل