ہومتازہ ترینروسی فوج کی صدرپوتن کو کورسک کی صورتحال پر بریفنگ

روسی فوج کی صدرپوتن کو کورسک کی صورتحال پر بریفنگ

روسی فوج کی صدرپوتن کو کورسک کی صورتحال پر بریفنگ

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے خصوصی فوجی آپریشن کی پیشرفت اور کورسک کے علاقے میں یوکرین کی دراندازی کو پسپا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ لی. اس دوران روسی صدر ایک فون کال کے دوران فوجیوں کے متحدہ گروپ کی کمان کے ساتھ بات چیت بھی کی. یہ ملاقات روسی وزارت دفاع کے کمانڈ پوسٹوں میں سے ایک پر ہوئی۔ کریملن نے ایک بیان میں کہا کہ روسی رہنما کو روسی چیف آف جنرل سٹاف والیری گیراسیموف اور جنرل سٹاف کے مین آپریشنل ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ سرگئی رڈسکوئی نے کورسک ریجن کی سرزمین پر حملہ کرنے والی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں رپورٹس دیں۔

روسی فوجی حکام نے روسی صدر کو آگاہ کیا کہ خصوصی فوجی آپریشن کے موجودہ نتائج تسلی بخش ہیں اور جلد ہی دشمن کو کورسک میں کچل دیں گے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل