ہومانٹرنیشنلیوکرین میں تنازع بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، امریکی وزیر...

یوکرین میں تنازع بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، امریکی وزیر دفاع

یوکرین میں تنازع بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، امریکی وزیر دفاع

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ یوکرین کا تنازع بالآخر مذاکرات کی میز پر طے ہو جائے گا، لیکن یہ کہنا ناممکن ہے کہ کب ایسا ممکن ہے. انہوں نے جرمنی کے رامسٹین ایئر بیس پر یوکرین ڈیفنس کانٹیکٹ گروپ (یو ڈی سی جی) کی ایک اور میٹنگ کے بعد کہا میرے خیال میں بالآخر اس تنازعہ کا فیصلہ مذاکرات کی میز پر کیا جائے گا لیکن کب یہ موقع آئے گا فلحال اس کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ ہم یوکرین کو امن مذاکرات کے لیے بہترین پوزیشن میں لانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایسٹرن اکنامک فورم (ای ای ایف) میں کہا کہ روس نے کبھی بھی یوکرین پر مذاکرات کو مسترد نہیں کیا لیکن یہ مذاکرات استنبول کے معاہدوں پر مبنی ہونے چاہئیں نہ کہ کچھ “فضائی مطالبات” جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل