ہومانٹرنیشنلروس اگلے محاذ پر مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے، نیٹو

روس اگلے محاذ پر مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے، نیٹو

روس اگلے محاذ پر مسلسل پیش قدمی کر رہا ہے، نیٹو

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے بلاک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روسی افواج یوکرین میں پوری فرنٹ لائن کے ساتھ پیش قدمی کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روس فرنٹ لائن پر کمزور یوکرین فوج سے فائدہ اٹھا رہا ہے. اس موقع پر روٹے نے ایک بار پھر نیٹو ممالک سے کیف کو ہتھیاروں کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مغربی دفاعی اتحاد کے اراکین روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے ممکنہ منظرناموں پر بحث کرنے کی بجائے یوکرین کو مسلح کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں.

مارک روٹے نے یہ بیان مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے اعلیٰ عہدیداروں کے برسلز میں منعقدہ دو روزہ اجلاس میں یہ بیان دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا،”یوکرین کو اس بارے میں مزید آئیڈیاز کی ضرورت نہیں ہے کہ امن عمل کے خد وخال کیسے ہوں گے۔‘‘ نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے یوکرین کے لیے فوجی امداد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی فوری ضرورت فوجی امداد اور میزائل دفاعی نظام ہے۔ مارک روٹے نے کہا ہے کہ کیف جب بھی روس کے ساتھ امن مذاکرات میں شمولیت کا فیصلہ کرے اُسے اس بات چیت میں انتہائی مضبوط پوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل