سابق امریکی صدر جمی کارٹر انتقال کرگئے
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
کارٹر سینٹر کی غیر سرکاری تنظیم نے ریاستہائے متحدہ امریکا کے 39 ویں صدر جمی کارٹر کی موت کی تصدیق کر دی۔ جمی کارٹر 1977 سے 1981 تک امریکا کے صدر رہے، ان کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا۔ جمی کارٹر نے امن کا نوبیل انعام بھی حاصل کیا، صدارت کے عہدے کے خاتمے کے بعد انھوں نے انسانی حقوق کے لیے کام کیا۔ امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر یکم اکتوبر 1924 کو ریاست جارجیا کے شہر plains میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنا بچپن جورجیا کے شہر آرچری میں گزارا۔
انہوں نے 1946ء میں امریکی نیول اکیڈمی سے گریجویشن کی۔ اس کے بعد انہوں نے امریکی بحریہ میں ملازمت اختیار کی اور وہاں ایک آبدوز میں کام کیا۔ بحریہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد جمی کارٹر نے سیاست میں حصہ لیا۔ انہوں نے ریاست جورجیا کی قانون ساز اسمبلی کی نشست جیتی اور اس کے بعد 1971ء میں ریاست جورجیا کے گورنر کا انتخاب جیت لیا۔ کارٹر سینٹر تنظیم نے اپنے ایکس سوشل میڈیا پیج پر کہا ہمارے بانی، سابق امریکی صدر جمی کارٹر کا آج سہ پہر پلینز جارجیا میں انتقال ہو گیا۔