روس میں غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیڈ لائن دے دی گئی
ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر پوتن کے غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی سے متعلق قانون کے حوالہ سے دستخط کیے گئے فرمان کے مطابق۔ غیر قانونی طور پر روس میں موجود تارکین وطن کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنا ہوگا یا اپنی قانونی حیثیت کو یقینی بنانا ہوگا، اس شرط کا اطلاق ان غیر ملکیوں پر نہیں ہوگا جو قانونی طور پر رہنا چاہتے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو ایک حکم نامے پر دستخط کیے جس میں غیر قانونی تارکین کو یا تو اپنی حیثیت کو قانونی شکل دینے یا 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ ہدایت روس کی مائیگریشن پالیسی کو سخت کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’روسی فیڈریشن میں غیر ملکی شہری اور بے وطن افراد… یکم جنوری سے 30 اپریل 2025 تک روسی فیڈریشن کو اپنے طور پر چھوڑنے یا اپنی قانونی حیثیت طے کرنے کے پابند ہیں۔