ہومتازہ ترینروس خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، روسی صدر کا سال...

روس خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، روسی صدر کا سال نو پر پیغام

روس خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، روسی صدر کا سال نو پر پیغام

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 2025 کے آغاز میں اپنے ہم وطنوں سے نئے سال کے روایتی خطاب میں کہا کہ اب نئے سال کی دہلیز پر ہیں، اور ہم مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، ہم تمام چیلنجز سے نکل جائیں گے اور ہم آگے بڑھیں گے. اپنی تقریر کے دوران روسی صدر نے کہا کہ اگرچہ یہ گزشتہ سال بہت سے اہم اور تاریخی طور پر اہم واقعات سے بھرا ہوا تھا، مگر روسی قوم متحد رہ کر اپنے اہداف طے کرنے اور انہیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کا مقدر اور اس کے شہریوں کی بھلائی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

اپنے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اپنی مادر وطن سے ان کی مخلصانہ محبت روسیوں کیلئے اولین ترجیح ہے، اور اس کی خودمختاری، سلامتی، مفادات اور آزادانہ ترقی کے دفاع میں اپنا حصہ ڈالنے کی خواہش ان کے لیے اعزاز کی بات بن گئی ہے۔ نئے سال کے حوالے سے قوم سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا میں ہر گھر، ہر خاندان اور ہمارے پیارے ملک روس کے لیے خوشحالی کی خواہش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم متحد ہیں تو سب کچھ ممکن ہے۔ پیارے دوستو! میری طرف سے نیا سال 2025 مبارک ہو!

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل