کینیڈا بارے ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ قبل از وقت ہوگا، روس
ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ریڈیو سپوتنک کو بتایا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک باضابطہ طور پر عہدہ نہیں سنبھالا ہے، اس لیے کینیڈا اور گرین لینڈ کے بارے میں ان کے تبصروں کا کوئی اندازہ پیش کرنا قبل از وقت ہے۔ روسی سفارت کار نے کہا مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ سے کچھ سوالات پوچھنے ہیں۔ ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ انہوں نے ابھی تک عہدہ نہیں سنبھالا لہذا، فی الحال اس طرح کے بیانات کو بھی اسی نقطہ نظر سے دیکھا جانا چاہئے. ترجمان ماریا زاخارووا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ صدر بنیں گے، اور عہدہ سنبھالیں گے، اور جب وہ سرکاری حیثیت میں قوم اور امریکی عوام سے اس حوالے سے بات کریں گے، تب، شاید یہ ضروری ہوگا کے اس بیان پر تبصرہ کیا جائے.
زاخارووا نے مزید کہا فلحال نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کی سنجیدگی کا اندازہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے لہٰذا ان پر تبصرہ کرنا ابھی قبل از وقت ہے.