ہومانٹرنیشنلشمالی افریقہ کے ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ 18 ہلاک

شمالی افریقہ کے ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ 18 ہلاک

شمالی افریقہ کے ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ 18 ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جنگجوؤں نے چاڈ کے دارالحکومت نجمینہ میں صدارتی محل پر حملہ کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے دوران 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد مارے گئے۔ تھوڑی دیر بعد حکام نے عوام کیلئے اعلان کیا کہ صورتحال قابو میں ہے اور گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ شمالی افریقہ کے ملک چاڈ کے دارالحکومت انجامینا میں بدھ کے روز صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ جوابی کارروائی میں 18 حملہ آور اور ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً پونے 8 بجے صدارتی عمارت کے اندر مسلح کمانڈوز نے فائرنگ کی تاہم صدارتی محل کے سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں قابو میں کر لیا۔ چاڈ کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں 18 حملہ آور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک سیکیورٹی اہکار ہلاک اور3 زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ چاڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنےکی کوشش کی، صورتحال قابومیں ہے،عدم استحکام کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل