ہومتازہ ترینکریملن نے ٹرمپ کی گرین لینڈ اور کینیڈا والی تجویز پر ردعمل...

کریملن نے ٹرمپ کی گرین لینڈ اور کینیڈا والی تجویز پر ردعمل دے دیا

کریملن نے ٹرمپ کی گرین لینڈ اور کینیڈا والی تجویز پر ردعمل دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو نے آرکٹک میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے جب امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتباہ کیا کہ وہ قومی سلامتی اور اقتصادی مقاصد کے لیے گرین لینڈ کو ضم کر سکتے ہیں۔ واضح رہے آنے والے امریکی صدر نے ڈنمارک کے خود مختار علاقے کو(جو سونے اور یورینیم سے مالا مال ہے اور اس کے علاقائی پانیوں میں تیل کے وسیع ذخائر کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے) کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو فوجی طاقت کے ذریعے امریکا ان علاقوں پر قبضہ کر لے گا. جمعرات کو ایک پریس بریفنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آرکٹک ریجن بھی روس کے قومی اور تزویراتی مفادات کے دائرے میں ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ ہم آرکٹک زون میں موجود ہیں، اور ہم وہاں موجود رہیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ روس خطے میں امن اور استحکام کی فضا برقرار رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس وجہ سے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ مزید برآں ڈنمارک میں روس کے سفیر ولادیمیر باربن نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ روس کا مقصد آرکٹک کو مستحکم رکھنا ہے اور خبردار کیا ہے کہ دوسرے ممالک کی قیمت پر امریکی قومی سلامتی کو مضبوط کرنے کی کوشش… روس کو اپنی فوجی منصوبہ بندی تبدیل کرنے پر مجبور کرے گی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل