ہومانٹرنیشنلیوکرینی پائلٹوں کو ایف سولہ طیاروں کی تربیت جاری رکھیں گے, پینٹاگون

یوکرینی پائلٹوں کو ایف سولہ طیاروں کی تربیت جاری رکھیں گے, پینٹاگون

یوکرینی پائلٹوں کو ایف سولہ طیاروں کی تربیت جاری رکھیں گے, پینٹاگون

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈپٹی پریس سکریٹری سبرینا سنگھ نے باقاعدہ بریفنگ میں کہا کہ امریکہ، اس کے اتحادی اور شراکت دار امریکی ایف سولہ لڑاکا طیاروں کے جنگی استعمال کے لیے مزید یوکرینی پائلٹوں کو تربیت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف سولہ پروگرام پر ہم بین الاقوامی فضائی صلاحیت اتحاد کی شریک قیادت کر رہے ہیں، فلحال ہم نے مٹھی بھر یوکرینی پائلٹوں کو تربیت دی ہے۔ سبرینا سنگھ نے کہا آپ جانتے ہیں کہ تربیت یہاں امریکہ میں ہوئی ہے، لیکن یقیناً دوسرے اتحادی ممالک نے یوکرین کے پائلٹوں کو لے لیا ہے اور انہیں تربیت دینا جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی مخصوص نمبروں میں نہیں جا رہی لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ یقینی طور پر تمام تربیت سے واقف ہیں۔ سنگھ نے کہا اور آپ جانتے ہیں، ایئر کیپبلیٹی کولیشن اب بھی مزید اضافی پائلٹس کو تیار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل