ہومتازہ ترینروس نے پہلی بار میڈیا آؤٹ لیٹ کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار...

روس نے پہلی بار میڈیا آؤٹ لیٹ کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

روس نے پہلی بار میڈیا آؤٹ لیٹ کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے علیحدگی پسندوں کی حامی آن لائن نیوز ویب سائٹ کومی ڈیلی کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔ اس ویب سائٹ کو دسمبر کے آخر میں فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کے ذریعہ تیار کردہ دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ ایف ایس بی نے کومی ڈیلی کو فری نیشنز آف پوسٹ روس فورم کی ایک ساختی شاخ کے طور پر درجہ بندی کیا، خیال رہے فری نیشنز آف پوسٹ روس فورم ایک یوکرین نواز گروپ ہے جو نسلی اور علاقائی خطوط پر روس کو درجنوں ریاستوں میں تقسیم کرنے کی وکالت کرتا ہے۔ اس سے قبل ایف این آر ایف کو نومبر میں روسی سپریم کورٹ نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر کالعدم قرار دیا تھا۔ اس گروپ کے شریک بانی اور چیف آرگنائزر یوکرائنی تاجر اور کارکن اولیگ میگالٹسکی ہیں جو یوکرینی اور یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ساتھ روسی حکومت مخالف کارکن بھی اکثر فورم کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

کومی ڈیلی میڈیا اوٹ لیٹ 2018 میں صحافی ویلرا ایلینوف کے ذریعہ قائم کی گئی، کومی ڈیلی خود کو “کومی ثقافت اور شناخت کے بارے میں غیر نوآبادیاتی میڈیا” کے طور پر بیان کرتا ہے۔ اسے فی الحال صحافی لانا پائلایوا اور تانیا چوپرووا چلا رہے ہیں، اور دونوں ہی روس سے باہر مقیم ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل