ہومتازہ ترینتاریخ رقم، پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

تاریخ رقم، پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

تاریخ رقم، پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

اسلام آباد (صداۓ روس)
سہ فریقی سیریز کے تیسرے اور اہم میچ میں پاکستان نے ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کےلیے بھی کوالیفائی کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا 353 رنز کا ہدف پاکستان نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 91 رنز پر تین وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ بابر اعظم 23، سعود شکیل 15 اور فخر زمان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم چوتھی وکٹ پر سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے درمیان 260 رنز کی ریکارڈ ساز پارٹنرشپ بنی۔ سلمان علی آغا 103 گیندوں پر 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد رضوان 122 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے جب پاکستان ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 350 یا اس سے زائد کا ہدف عبور کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ویان ملڈر نے 2 جبکہ لنگی اینگیڈی اور کوربن بوش نے ایک، ایک وکٹ لی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ دونوں کو ہی گروپ میچز میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل