ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی...

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا
راولپنڈی (صداۓ روس)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ صوابی جلسے میں غیر ضروری تقریر پر عمران خان نے ان پر اظہار برہمی کیا۔ پارٹی رہنما جلد ان کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے، جس کے بعد ان سے بطور ایم این اے استعفیٰ طلب کیا جائے گا۔

شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر پارٹی رہنماؤں نے عمران خان سے شکایت کی تھی۔ اس سے قبل، جنوری 2024 میں بھی عمران خان نے شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کی تھی اور انہیں اسلام آباد طلب کیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شیر افضل مروت کو پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اگست 2024 میں بھی پی ٹی آئی نے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی تھی، تاہم بعد میں انہیں پارٹی میں بحال کر دیا گیا تھا۔

شیر افضل مروت کی پارٹی سے اخراج کے بعد، ان سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ طلب کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل