ہومشوبزاداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد،...

اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا
لاہور (صداۓ روس)

معروف گلوکارہ نصیبو لال اپنے شوہر کے مبینہ تشدد کا نشانہ بن گئیں، جس پر لاہور کی شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نصیبو لال نے پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھیں جب ان کے شوہر نوید اچانک وہاں آئے اور بلاوجہ گالیاں دینا شروع کر دیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوید گھر آتے ہی ان سے بدتمیزی کرنے لگے اور ناصرف گالم گلوچ کی بلکہ ان پر تشدد بھی کیا۔

واقعہ کی رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند دن قبل ہی معروف اداکارہ نرگس نے بھی اپنے شوہر کے مبینہ تشدد کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، جس کے بعد خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو تشدد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ خواتین کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل