ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
بہاولنگر کے قریب ملتان سے آنے والی مسافر بس کے نیچے آ کر چار موٹرسائیکل سوار بچے ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک تازیانہ ہے، جو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں سے سنگین غفلت کو بے نقاب کرتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ بچوں نے بغیر دیکھے اچانک موٹرسائیکل کو مین سڑک پر ڈال دیا، جس کی وجہ سے تیز رفتار بس کا ڈرائیور بریک لگانے کے باوجود گاڑی کو قابو نہ کر سکا۔ اس واقعے نے مشتعل ہجوم کے فوری ردعمل اور قانون کو ہاتھ میں لینے کے رجحان پر بھی سوالات اٹھائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی دینا دراصل انہیں موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ والدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف بچوں کو قانوناً اور عملاً گاڑی چلانے سے روکیں، بلکہ انہیں بچپن ہی سے ٹریفک کے بنیادی اصول سکھائیں۔ سڑک پر چڑھنے سے پہلے دائیں بائیں دیکھنا، اشاروں کی پابندی کرنا اور جلد بازی سے گریز کرنا ایسے بنیادی طریقے ہیں جو ہر شہری کی تربیت کا حصہ ہونے چاہئیں۔