تھائی لینڈ میں فٹبال کھلاڑی پر بجلی گرنے سے ہلاکت، 12 زخمی

Football Football

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

جنوبی تھائی لینڈ میں ایک فٹبال سیمی فائنل میچ کے دوران بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 12 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مون سون طوفان علاقے سے گزر رہا تھا۔ وائرل ویڈیو فوٹیج میں بجلی گرنے کا لمحہ قید ہے، جس میں کھلاڑی پر براہ راست بجلی گرتی دکھائی دے رہی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔