جنوبی افریقہ میں 76واں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد:

جنوبی افریقہ میں 76واں یوم آزادی نہایت ہی جوش و خروش سے منایا گیا. جنوبی افریقہ کہ مختلف شہروں میں پاکستان کمیونٹی نے جشن آزادی کہ موقع پہ کیک کاٹےاور پاکستانی پرچم لہرائے۔
جنوبی افریقہ میں پاکستان ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی افریقہ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے مختلف سیاسی ، سماجی و مذہبی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی.


اس موقع پہ پاکستان ہائی کمیشن میں برگیڈیر شہر یار قریشی صاحب نے وزیراعظم پاکستان کا یوم آزادی کہ حوالے سے پیغام بھی شرکاء کو سنایا ۔ہائی کمشنر آفتاب حسن خان نے پروقار تقریب سے خطاب کیا.
انہوں نے اپنے خطاب میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو، پاک فوج کو اور تمام وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کہ لئے قربانیاں پیش کیں سب کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Advertisement

اس موقع پر ہائی کمیشن کی جانب سے میڈیا کہ نمائندگان اور مختلف کمیونٹی رہنماؤں کو انکی پاکستان کے لئے اور پاکستان کمیونٹی کے لئے ویلفیئر خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور سب کو متحد ہو کر پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنے اور محنت کرنے کو کہا گیا اور ہائی کمیشن کی جانب سے میڈیا کہ نمائندگان مختلف آرگنائزیشن کہ عہدیداروں کو اعزازی شیلڈ بھی دیئے گئے. حال پاکستان زندہ آباد جیوے جیوے پاکستان پاک افواج زندہ آباد کے نعروں سے گونجتا رہا .

ہائی کمیشن کی اس پروقار تقریب میں بچوں کہ ساتھ ساتھ فیملیز نے بھی شرکت کی پاکستان کمیونٹی سماجی، سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہائی کمیشن آف پاکستان کی اس پروقار تقریب میں تمام پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کو یقینی بنانے پر بھی سراہا، اس بات کو خوش آئند قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستان کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہے اور آخر پہ شہدائے پاکستان کے لئے دعا بھی کی گئی.


مختلف کمیونٹی رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی بقاء کے لئے دعائیہ کلمات ادا کئے اور پوری قوم کو مبارک باد پیش کی.

سید ذوالفقار حسین
پریٹوریا جنوبی افریقہ