ہومانٹرنیشنلبھارت کی جانب سے افغانستان کو پانچ لاکھ کورونا ویکسین امداد روانہ

بھارت کی جانب سے افغانستان کو پانچ لاکھ کورونا ویکسین امداد روانہ

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے افغانستان کے لیے پانچ لاکھ کورونا ویکسین امداد روانہ کردی ہے. بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت نے انسانی امداد کے طور پر افغانستان کو کورونا وائرس کی ویکسین ’کوویکسین‘ کی پانچ لاکھ خوراکیں بھیجی ہیں۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ انسانی امداد کابل کے اندرا گاندھی اسپتال کے حوالے کر دی گئی ہیں.

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں مزید 500,000 خوراکوں کی ایک اور کھیپ افغانستان کو فراہم کی جائے گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ بھارت نے افغان عوام کو اناج، کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں اور زندگی بچانے والی ضروری ادویات پر مشتمل انسانی امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔پچھلے مہینے کے شروع میں، بھارت نے عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے افغانستان کو 1.6 ٹن طبی امداد فراہم کی تھی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل