ہومتازہ ترینروسی حملہ ہوا تو اقدامات کریں گے، امریکی صدر کی یوکرینی صدر...

روسی حملہ ہوا تو اقدامات کریں گے، امریکی صدر کی یوکرینی صدر کو تسلی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
وائٹ ہاؤس کی پریس سروس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات چیت کی جس میں روس کے ساتھ سلامتی کی ضمانتوں پر ہونے والے آئندہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا.

دونوں رہنماؤں نے سفارتی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا جو اگلے ہفتے شروع ہونے والے دوطرفہ اسٹریٹجک استحکام ڈائیلاگ کے ساتھ نیٹو-روس کونسل کے ذریعے بات چیت کی راہ ہموار کرے گی. نیٹو اور یورپ میں سلامتی اور تعاون کے لئے روس اور مغربی شراکت داروں میں مزاکرات ہوں گے۔ امریکی صدر بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ روسی حملے کی صورت میں واشنگٹن ’فیصلہ کن جواب‘ دے گا۔ یوکرین کے صدر نے ٹویٹ میں لکھا کہ وہ امریکی حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں اور یہ دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کا ثبوت ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل