ہومتازہ ترینایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی ماسکو پہنچ گئے

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی ماسکو پہنچ گئے

ماسکو(SR)
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کی دعوت پر اور اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے کے مقصد سے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ ماسکو کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر رئیسی کا استقبال روس کے وزیر توانائی نکولائی شولگینوف نے کیا۔ ایرانی صدر رئیسی کے دورہ ماسکو کے دوران ایران اور روس کے درمیان، اقتصادی، تجارتی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں بھی اہم فیصلے کئے جائیں گے.

یہ بھی پڑھیں
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم قرار دیتے ہیں، چین

ایرانی کاروں کی پیداوار دوسرے ممالک میں دوبارہ شروع ہوگئی، ایران

صدر رئیسی جمعرات کے دن روس کی ڈوما کے نمائندوں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ صدر سید ابراہیم رئیسی روس میں مقیم ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ ، وزیر تیل اور وزیر خزانہ اس سفر میں ایرانی صدر کی ہمراہی کررہے ہیں۔ صدر رئیسی کا دورہ ماسکو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل