ہومپاکستانپاک فوج پر حملوں میں 4 اہلکار شہید، 13 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج پر حملوں میں 4 اہلکار شہید، 13 دہشت گرد ہلاک

پاک فوج پر حملوں میں 4 اہلکار شہید، 13 دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاک فوج پر حملوں میں 4 اہلکار شہید، 13 دہشتگرد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں 4 اہلکار شہید ہوئے، 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ پنجگور میں ہوئے حملے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوششیں ناکام بنا دیں، پنجگور میں 4 سے 5 لوگ اب بھی سیکیورٹی اہلکاروں کے نرغے میں ہیں جنہیں شکستِ فاش دیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل