ہومانٹرنیشنلترک صدر اہلیہ سمیت کورونا کی اومیکرون قسم کے وائرس سے متاثر

ترک صدر اہلیہ سمیت کورونا کی اومیکرون قسم کے وائرس سے متاثر

ترک صدر اہلیہ سمیت کورونا کی اومیکرون قسم کے وائرس سے متاثر

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترک صدر اور ان کی اہلیہ کورونا کی اومیکرون قسم وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں. رجب طیب اردوغان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردوغان کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہوگئے ہیں، جس کی اطلاع ترکی صدر نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرکے دونوں کے جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہوگئے ہیں۔ ان میں اومیکرون کی ہلکی علامات نظر آئی ہیں۔اردغان نے ٹویٹ کیا ’’میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کورونا ٹیسٹ کروایا، جس کی رپورٹ آج پازیٹیو آئی۔ ہم میں اس کی کچھ ہلکی علامات نظر آئی تھیں۔ شکر ہے کہ ہم زیادہ بیمار نہیں ہوئے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل