تازہ ترین
معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کرگئیں

معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کرگئیں
دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کرگئیں ہیں. اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی کئی ماہ سے اسپتال میں زیر علاج نامور گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ 1929 میں پیدا ہونے والی 92 سالہ گلوکارہ کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 9 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی میت دوپہر کے وقت اسپتال سے ان کی رہائش گاہ منتقل کی جائے گی.
میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارت میں 2 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کی یاد میں بھارتی پرچم بھی 2 دن تک سرنگوں رہے گا۔ لتا منگیشکر نے کئی دہائیوں تک آواز کا جادو جگایا، انہوں نے اپنے گلوکاری کے کیریئر میں 36 سے زائد زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گیت گائے۔ گائیکی کی وجہ سے لتا منگیشکر کو بھارت کی بلبل کا خطاب دیا گیا تھا۔ لتا منگیشکر نے کئی یادگار پرفارمنس دیں، کئی ایوارڈ سے انہیں نوازا گیا، محمد رفیع اور کشور کمار کے ساتھ ان کے گانے سپرہٹ ثابت ہوئے۔
تازہ ترین
یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری

یوکرین کی فضائی تنصیبات پر روس کی بمباری
ماسکو (صداۓ روس)
روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے فوجی ہوائی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے رات میں فضائی حملے کیے اور یوکرینی طیاروں اور فضائی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا۔ روسی وزارت دفاع نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حملہ طویل فاصلے تک درست اہداف کو نشانہ بنانے والے جدید ترین میزائلوں کے استعمال سے کیا گیا. جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی حملے میں یوکرینی کمانڈ پوسٹس، ایک ریڈار کی تنصیب، یوکرینی ہوابازی کا سامان، ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ساتھ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا.
وزارت نے بتایا کہ ایک اور حملے میں دنیپر دریا پر دنیپروپیٹروسک شہر کے قریب، یوکرین کی ڈرون اسمبلی ورکشاپ کو تباہ کر دیا گیا۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا