ہومتازہ ترینروس جنگ نہیں چاہتا صرف مینسک معاہدے پر یقین رکھتا ہے، پوتن

روس جنگ نہیں چاہتا صرف مینسک معاہدے پر یقین رکھتا ہے، پوتن

روس جنگ نہیں چاہتا صرف مینسک معاہدے پر یقین رکھتا ہے، پوتن

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جرمن چانسلر اولاف شولز کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس کوئی جنگ نہیں چاہتا اور یہی وجہ ہے کہ اس نے یورپ میں سیکیورٹی کی ضمانتوں پر اپنی تجاویز پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے دوران ان کے اہم نکات کو مدنظر رکھا جائے گا. روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ’صاف ظاہر ہے‘ کہ روس یورپ میں جنگ نہیں چاہتا، لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ روس کے سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔

روسی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس کے عسکری حکام یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات فوجیوں میں سے کچھ کو واپس بلا رہے ہیں۔ روسی حکام کی جانب سے اس اعلان کو کشیدگی میں ممکنہ کمی کی جانب پہلے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم مغربی ممالک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ابھی تک روسی فوجوں کے انخلاء کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ جرمن چانسلر شولز کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کی پہلی آمنے سامنے ملاقات تین گھنٹے سے کچھ زیادہ جاری رہی اور ان دونوں کی جانب سے موجودہ صورت حال پر بات کی گئی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل