ہومتازہ ترینروسی لڑاکا طیاروں نے ہمارے طیارے کو ہراساں کیا، امریکا کا الزام

روسی لڑاکا طیاروں نے ہمارے طیارے کو ہراساں کیا، امریکا کا الزام

روسی لڑاکا طیاروں نے ہمارے طیارے کو ہراساں کیا، امریکا کا الزام

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی لڑاکا طیاروں نے ہراساں کیا ہے. امریکی چینل سی ان ان نے کہا ہے کہ کچھ دن پہلے بحیرہ روم میں روس کے کئی جنگی جہازوں اور امریکی بحری فوج کے ایک جاسوسی و الکٹرانک وارفیئر سے مخصوص جہاز کے مابین ٹکر ہوتے ہوتے بچی۔ بدھ کے روز سی ان ان نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سنیچر یا اتوار کو بحیرۂ روم کے اوپر امریکی بحریہ کا الکٹرانک وارفیئر اور جاسوسی سرگرمی انجام دینے والا پی-8 پوسائیڈن جہاز اور روس کے کئی بمبار طیارے ایک دوسرے کے بہت ہی نزدیک پہونچ گئے تھے۔ ان ذرائع نے اپنی رپورٹ میں صحیج وقت اور جگہ کا ذکر کئے بنا صرف اتنا کہا کہ روس کے بمبار طیاروں کی مشقیں پیشہ ورانہ نہیں تھی.

امریکہ کا کہنا ہے کہ روسی طیاروں نے بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے طیاروں کو خطرناک طریقے سے روکا تھا۔ ایک دفاعی اہلکار نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ تین واقعات میں سے ایک میں امریکی اور روسی لڑاکا طیارے ایک دوسرے سے پانچ فٹ کے فاصلے پر آئے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اس واقعہ کو خطرناک مداخلت اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل