ہومانٹرنیشنلیورپی دفاعی اخراجات میں اضافہ

یورپی دفاعی اخراجات میں اضافہ

یورپی دفاعی اخراجات میں اضافہ

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی دفاعی اخراجات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے. ایک برطانوی تجزیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں شدت اختیار کرتی کشیدگی کے تناظر میں گزشتہ سال یورپی دفاعی اخراجات میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ باقی دنیا میں ان اخراجات میں کمی دیکھی گئی۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک اسٹڈیز نے منگل کو اپنی سالانہ ’’دی ملٹری بیلنس‘‘ رپورٹ شائع کی۔ اس رپورٹ میں دنیا بھر میں ملکوں کی فوجی صلاحیت، اور افراط زر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انکے دفاعی اخراجات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2021 میں، یورپی دفاعی اخراجات میں مسلسل ساتویں سال حقیقی معنوں میں اضافہ ہوا۔ اسکی وجہ، سنہ 2014 میں روس کا کریمیا کو ضم کرنا اور بعد ازاں یوکرائن کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں کرنے کو قرار دیا ہے۔ رپورٹ کا کہنا ہے کہ مجموعی عالمی دفاعی اخراجات تقریباً 19 کھرب بیس ارب ڈالر رہے جو 2020 سے حقیقی معنوں میں 1.8 فیصد کم ہیں۔ اول نمبر پر امریکی دفاعی اخراجات تھے جو 7 کھرب 54 ارب ڈالر رہے۔ یہ دوسرے نمبر پر آنے والے چین کے مقابلے میں تقریباً 3.6 گنا ہیں۔

تاہم امریکی دفاعی اخراجات حقیقی معنوں میں ایک سال پیشتر سے چھ فیصد کم رہے۔ برطانیہ اور بھارت کے بعد پانچویں نمبر پر آنے والا روس، حالیہ سالوں میں اپنی فوج کو جدید بناتا آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس نے خاص طور سے اپنی بری حربی صلاحیت کو تقویت دی ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل