ہومتازہ تریناشتعال انگیزی کے جواب میں امریکی سفارت کار ملک بدر کیا، روس

اشتعال انگیزی کے جواب میں امریکی سفارت کار ملک بدر کیا، روس

اشتعال انگیزی کے جواب میں امریکی سفارت کار ملک بدر کیا، روس

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو نے روس میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن بارٹ گورمین کو اشتعال انگیزی کے جواب میں ملک بدر کر دیا۔ یاد رہے گزشتہ روز روس نے ماسکو میں امریکی سفارتی مشن کے نائب سربراہ بارٹ گورمن کو ملک بدر کردیا تھا، جس کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے اسے بلاسبب قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روس کا یہ اقدام امریکا اور روس کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے بعد سامنا ہے آیا، امریکا کو خدشہ ہے کہ ماسکو، یوکرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

بارٹ گورمن، ماسکو میں واقع امریکی سفارتخانے میں دوسرے نمبر پر ہیں اور ان کے پاس اوپن ویزا ہے، انہوں نے ماسکو میں 3 سال سے بھی کم عرصے کے لیے کام کیا ہے۔ واشنگٹن نے ماسکو پر غلط معلومات سے دنیا کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو نے اپنے فوجی دستے واپس بیسز میں بھیجنے کے بجائے یوکرین کی متنازع سرحد پر مزید 7 ہزار فوجی بھیج دیے ہیں۔ اس ضمن میں روس کے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاں تک امریکی سفارت کار کی بے دخلی کا تعلق ہے، یہ ایک انتقامی اقدام تھا اور یہ امریکا کی اشتعال انگیزی کا جواب تھا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل