ہومتازہ ترینصحافی کا روس مخالف سوال، چینی سفارت کار نے جواب دے کرشرمندہ...

صحافی کا روس مخالف سوال، چینی سفارت کار نے جواب دے کرشرمندہ کردیا

صحافی کا روس مخالف سوال، چینی سفارت کار نے جواب دے کرشرمندہ کردیا

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے بریفنگ میں ایک سوال کہ بیجنگ یوکرین کے معاملے پر روس پر پابندیاں عائد کیے جانے کے امکان کو کس طرح دیکھتا ہے؟ نے جواب میں کہا کہ چین روس کے خلاف کسی بھی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے اور سمجھتا ہے کہ پابندیاں لگانا اختلافات کو حل کرنے کا بہترین طریقہ نہیں ہے. ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا آپ پوچھ رہے ہیں کہ کیا چین بھی روس کے خلاف بھی پابندیاں لگائے گا؟ اس سوال سے ایسا لگتا ہے کہ یقینا آپ چینی حکومت کی پالیسی کی بنیادی سمجھ سے بھی محروم ہیں.

سفارت کار نے کہا کہ چینی حکومت کا مؤقف یہ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پابندیاں لگانا کبھی بھی کسی مسئلے کو حل کرنے کا طریقہ نہیں رہا۔ چین مستقل طور پر کسی بھی غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل