ہومتازہ ترینروس کو پورے یوکرین پر فضائی برتری حاصل ہوگئی

روس کو پورے یوکرین پر فضائی برتری حاصل ہوگئی

روس کو پورے یوکرین پر فضائی برتری حاصل ہوگئی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ روسی ہوا بازی نے پورے یوکرین پر فضائی برتری حاصل کر لی ہے، روسی مسلح افواج نے یوکرین کے فوجی ڈھانچے کی 1,114 تنصیبات کو ختم کر دیا. کوناشینکوف نے کہا کہ روسی ہوا بازی نے یوکرین کے پورے علاقے پر فضائی برتری حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپریشن کے آغاز سے لے کرروسی مسلح افواج نے یوکرین کے فوجی انفراسٹرکچر کی 1,114 تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں 31 کنٹرول سینٹرز اور کمیونیکیشن نوڈس، 341 ٹینک اور دیگر بکتر بند گاڑیاں، 57 متعدد لانچ راکٹ سسٹم، 121 فیلڈ آرٹلری یونٹس اور مارٹر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روسی افواج نے یوکرینی فوج کی 274 خصوصی فوجی آٹوموبائل گاڑیاں بھی تباہ کردیں.

روسی فوج کے ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ روسی ایرو اسپیس فورسز نے آٹھ Buk-M1 جنگی گاڑیوں کو تباہ کر دیا، S-300 اور Buk-M1 سسٹم کے اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جبکہ P-14 اسٹیشنوں کے ساتھ تین ریڈیو پوزیشنز؛ چار لڑاکا طیارے زمین پر تباہ ہوئے، اس کے علاوہ ایک جنگی طیارے کو ہوا میں تباہ کردیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل