ہومپاکستانسب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان

سب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان

سب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج حکومت کی مخالفت میں سب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں. وزیراعظم عمران خان نے سنیچر کو کمالیہ میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ’سب نیب زدہ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ ان کی کوشش ہے حکومت گرائیں، نیب کو ختم کریں اور کرپشن کیسز ختم ہوں۔‘ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جب کیسز ختم ہوں گے تب وہ بھگوڑا لندن سے واپس آئے گا۔‘ الیکشن کمیشن تو پہلے ہی اس کے کنٹرول میں ہے، اخباروں کے اندر پیسہ چلائے گا، لفافہ صحافت اس نے شروع کی تھی اور اس نے میڈیا پر پیسہ چلانا ہے۔‘ ’یہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کرے گا۔ وہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا۔‘ عمران خان نے کہا کہ ’یہ (نواز شریف) اب آئے گا اور عدلیہ پر حملہ کرے گا، ابھی سے یہ عدلیہ کو تقیسم کر رہا ہے، ابھی سے سپریم کورٹ کے اندر ججوں کو اپنے ساتھ ملا رہا ہے، یہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا کیونکہ اس نے اپنے کیسز ختم کرنے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’اس کا اگلا حملہ پاکستان کی فوج پر ہوگا، ابھی تک جتنے بھی آرمی چیف آئے ہیں، سب کے ساتھ اس کے اختلافات ہوئے ہیں، خود آرمی چیف بناتا ہے اور پھر اس سے اختلاف کیوں ہوتا ہے۔‘ ان کہنا تھا کہ نواز شریف کے فوج کے ساتھ تعلقات اس لیے خراب ہوتے ہیں کیونکہ وہ فوج کو کنٹرول کرنا چاہتا اپنی کرپشن چھپانے کےلیے۔‘ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں سب سے پہلے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جس کی قیمت نیچے آگئی ہے ڈیزل، اس کا شکریہ لیکن سب سے زیادہ میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو پاکستان کا جوتے پالش کرنے والا ایکسپرٹ، جوتا دیکھ کر پالش کرتا ہے وہ ہے شہباز شریف۔ عمران خان نے کہا کہ ’وہ لوگ جو ہماری پارٹی میں سو گئے تھے۔ جو پی ٹی آئی سے دور ہو گئے تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل