ہومپاکستانروس کا دورہ کرنے کی قیمت، وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے...

روس کا دورہ کرنے کی قیمت، وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ

روس کا دورہ کرنے کی قیمت، وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ بنایا جاچکا ہے. اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے بتایا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیراعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ا

ایک انٹرویو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں مگر وزیر اعظم نے کہا کہ جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا. دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ روس کا دورہ کرنے پرطاقتور ملک ناراض ہوگیا، کیا حکومت ہٹانے کے لیےکوئی ملک کسی ملک کو دھمکی دے سکتا ہے،ہماری غلطی ہے ہم نے انہیں تاثر دیا کہ ہم آپ کے بنا زندہ نہیں رہ سکتے۔ اسلام آباد میں 2 روزہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت پابندیوں کے باوجود روس سے تیل خرید رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرخارجہ نے کہا بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے ،مداخلت نہیں کرسکتے، وہ آزاد ملک ہے توپھر ہم کیا ہیں؟ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ اچکنیں سلوانے والے کہہ رہے تھے کہ ہمیں امریکا کو ناراض نہیں کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی بڑی وجہ مجرموں کو سزائیں نہ ملنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ غریب ملک کے کرپٹ لوگ پیسہ باہر لے جاتے ہیں، مخصوص طبقہ عوام کو آگے نہیں بڑھنے دیتا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل