ہومانٹرنیشنلروسی گیس رکنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہوگی،...

روسی گیس رکنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہوگی، باویریا

روسی گیس رکنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر بے روزگاری ہوگی، باویریا

ماسکو(صداۓ روس)
باویریا کے وزیر اعظم مارکس سوڈر نے فنکے میڈینگروپ کے اخبارات میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس پر ہائیڈرو کاربن کے انحصار پر بتدریج قابو پانا چاہیے، ورنہ جرمنی کو منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوڈر نے کہا کہ میں وفاقی حکومت کی رائے کو پیش کرتا ہوں کہ ہم روس سے تیل اور کوئلے کی درآمد کومختصر مدت میں روک سکتے ہیں۔ لیکن روسی گیس کا اتنی جلدی متبادل تلاش کرنا ہمارے لئے بہت زیادہ مشکل ہے۔ ہمیں آبادی کی اکثریت کے لیے نتائج کو مدنظر رکھنا چاہیے ورنہ ملک میں بیروزگاری کا طوفان آجائے گا. وزیراعظم نے کہا کہ اگر ہم روس سے گیس کی فراہمی روک دیتے ہیں تو ہمیں بڑے پیمانے پر بے روزگاری، سماجی بحران اور جمہوری خلفشار کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سوڈر نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں چیلنجنگ صورتحال کے درمیان جرمنی میں پانچ نیوکلیئر پاور پلانٹس (NPPs) کے آپریشن کو بڑھایا جانا چاہیے۔

وزیر اعظم مارکس سوڈر نے بتایا سال کے آخر تک تین آپریٹنگ NPPs کا بند ہونا ایک سنگین غلطی ہوگی۔ وہ دس ملین گھرانوں کو بجلی فراہم کرتے ہیں. سوڈر نے کہا ہمیں پانچ NPPs کے آپریشن کو مزید پانچ سال کے لیے بڑھانا چاہیے، تاکہ ہمارے پاس سبز توانائی کے دائرے میں اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کافی وقت ہو. 1 جنوری 2022 کو چھ میں سے تین باقی ماندہ جوہری پاور پلانٹس نیٹ ورک سے منقطع ہو گئے تھے۔ توقع ہے کہ 2022 کی میعاد ختم ہونے پر تین باقی ماندہ پاور پلانٹس منقطع ہو جائیں گے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل