ہومتازہ ترینچیچن فورسز کا کرائے کے فوجیوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع

چیچن فورسز کا کرائے کے فوجیوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع

چیچن فورسز کا کرائے کے فوجیوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع

ماسکو(صداۓ روس)
چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن میں شامل چیچن فوجی یونٹوں نے لوگانسک عوامی جمہوریہ (ایل پی آر) میں کرائے کے گروہوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔ رمضان نے کہا کہ چیچن اسپیشل آپریشنز یونٹس نے لوگانسک عوامی جمہوریہ میں کرائے کے گروہوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ان گروپوں میں زیادہ تر نام نہاد اچکیریا بٹالین، جارجیائی بٹالین اور مجرموں کی دیگر بٹالین شامل ہیں. قادروف کے مطابق مرکزی محاذ پوپاسنیا قصبے میں واقع ہے۔ چیچنیا کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہمارے جنگجو بڑے پیمانے پر ہونے والی لڑائیوں میں واضح بالادستی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

چیچن رہنما نے کہا کہ گروپوں میں زیادہ تر نام نہاد اچکیریا بٹالین، جارجیائی بٹالین اور مجرموں کی دوسری بٹالین شامل ہیں جنھیں چن چن کر مارا جا رہا ہے. چیچنیا کے سربراہ نے بتایا چیچن فوجی اپنے ملک کے لئے جذبہ حب الوطنی سے لڑ رہے ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل